منگل، 2 اگست، 2022

meri pasandida kitab( میری پسندیدہ کتاب)-mazmoon in urdu

meri pasandida kitab( میری پسندیدہ کتاب)-mazmoon in urdu

میری پسندیدہ کتاب

meri pasandida kitab( میری پسندیدہ کتاب)-mazmoon in urdu




اہمیت 

روسی لوگ کتابوں کو بادشاہوں کا خزانہ کہتے ہیں خزانے سے ان کی مراد سونا چاندی اور قیمتی پتھر نہیں بلکہ علم و حکمت ہے  کتابوں نےاپنے اندر گزشتہ زمانوں کے علم ،عظیم خیالات ،خوبصورت تخیلات اور دانشمندی کو محفوظ کر رکھا ہے  بادشاہ  اپنے خزانوں کو بند تالوں کے اندر رکھتے ہیں اور انکی حفاظت پر کتنے سپاہی مامور ہوتے ہیں مگر علم کا خزانہ اس شخص ک لیے کھلا ہے جس کے  پاس اس خزانے کی چابی ہےاور وہ چابی... پڑھنےکی صلاحیت اور سیکھنے کی امنگ ہے
کتابیں علم حاصل کرنے کا  ذریعہ ہیں  یہ ہمیں غم اور اداسی کی حالت میں سکون اور تسلی دیتی ہیں یہ تنہائی کی سب سی اچھی ساتھی ہیں  ہمارے  کردار
کی تعمیر کا انحصار کتابوں کے انتخاب پرہے

میری پسندیدہ کتاب

پسندیدہ  ہونے کا مطلب کسی کے دل میں ہونا -یا کسی کے لئے خوشی کا باعث   ہونا ویسے تو مجے بہت سی کتابیں پسند ہیں مگر میری پسندیدہ کتاب قرآن پاک ہے -اس مقدسس کتاب کو پسند کرنے کی لئے میرے پاس اپنے دلائل  اور خیالات ہیں

ایک معجزہ  

  قرآن مجید الله تعالیٰ کا کلام ہے جو تقریباً  پندرہ سو سال پہلے اللہ کے نبی حضرت محمّدصلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا؛ 
ہر نبی کو الله تعالیٰ نے معجزات عطا کیے لیکن انبیا کی ساتھ ہی ان کے معجزات  بھی اس دنیا سے اوجھل ہو گئے حضرت محمّدصلی اللہ علیہ وسلم الله تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور الله تعالیٰ نے آپ کو  ایک لافانی معجزہ عطا کیا  اور وہ معجزہ قران پاک ہے یہ ایک معجزہ ہے کہ قرآن پاک پندرہ سو سال سے باقی ہے اور قیامت تک باقی رہے گا اسکی حفاظت کا ذمہ الله  نے خود لیا ہے عظیم الشان قرآن 114سورتوں اور 6666آیت پر مشتمل ہے 
حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
 
             "  تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھاے "


ایک مکمل ضابطہ حیات

قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے یہ الله تعالیٰ کی مخلوق کے لیے  دلیل ہے یہ مقدّس کتاب ایک ایسا  نور ہے جس کے شعلے بجھ نہیں سکتے ایک ایسا چراغ ہے جسکی چمک دم نہیں توڑتی ،ایک ایسا سمندر جسکی گہرائی ماپی نہیں جا سکتی ایک کرن جسکی  روشنی  مدھم نہیں  ہو سکتی 
     الله سبحان و تعالیٰ نے اسے اہل علم کی پیاس بھجانے کا ذریعہ بنایا ہے
یہ  راستبازوں کے راستے کی شاہراہ ہے، وہ شفاء ہے جس کے بعد کوئی بیماری نہیں، وہ رسی ہے جس کی گرفت مضبوط ہے، وہ مضبوط قلعہ ہے جس کی چوٹی 
ناقابل تسخیر ہے۔

ایک مکمل اور جامع کتاب 

اس کی تعلیمات سدابہار اور ابدی ہیں .یہ زندگی کے ہر پہلو کے بارے میں معلومات اور ہدایات دیتی ہے .یہ مذہب، اخلاقیات، سیاست، سائنس، فلسفہ، منطق نفسیات، معاشیات اور فطرت پر مکمل تبصرہ کرتی ہے۔حتیٰ کہ  اس میں زندگی کے ہر پہلو پر بحث کی گئی ہے . مختصراً عقیدہ ،عبادت ،کاروبار اور اخلاقیات پر ایک جامع بحث قرآن پاک کا موضوع ہے
قرآن پاک امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے یہ برابری، انصاف، دیانت، سچائی اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔یہ ایک مہذب  معاشرے کی ٹھوس بنیاد رکھتا ہے۔ یہ ذات پات، رنگ اور عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو ختم کرتا ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی دلیل قرآن کریم ہے، کلام الٰہی
حکمت اور حیرت انگیز رہنمائی سے بھری ہوئی لاجواب کتاب ہے، اسے پڑھتے ہی ایک دم یقین ہو جاتا ہے کہ یہ اللہ کا کلام ہے
یہ ایک مشیر ہے جو کبھی دھوکہ نہیں دیتا، ایک رہنما جو کبھی گمراہ نہیں کرتا، اور ایک راوی جو کبھی جھوٹ نہیں بولتا ہے، یہ تمام عمر کے گمراہ لوگوں کی روشن خیالی اور روحانی روشنی کا ایک نمایاں اور مخصوص ذریعہ ہے۔
meri pasandida kitab( میری پسندیدہ کتاب)-mazmoon in urdu 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

naat sharif in urdu- urdu naat- naat e rasool- نعت رسول مقبول-اردو نعت

naat sharif in urdu - urdu naat- naat e rasool-  نعت رسول مقبول-اردو نعت  اردو نعت جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوارکا عالم کیا ہو گا  ہر کوئی...