بدھ، 20 جولائی، 2022

آ ج کی ماں اور بچوں کی تربیت - بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار

آ ج  کی ماں اور بچوں کی تربیت - بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار
                                                           
 

آ ج  کی ماں اور بچوں کی تربیت
آ ج  کی ماں اور بچوں کی تربیت 
آجکل بچوں کا رجحان باپ کی طرف ماں کی نسبت زیادہ ہے ۔خاص طور پر بیٹیوں کا لگاؤ باپ سے ہے ۔ بیٹی کے لیے تو اسکی ماں نمونہ ہونی چاہیے کیونکہ اسنے کل کو اک ماں بننا ہے اور وہ تمام ذمہ داریاں پوری کرنی ھیں جو آج اسکی

ماں کر رہی ہے

مگر بیٹی کا آئیڈیل اسکا باپ ہے ماں نہیں تو یہ ماؤں کے لیے لمحہ فکریہ

اسکی چند وجوہات پر غور کرتے ہیں

عدم برداشت

آجکل ہر شخص میں برداشت کی کمی ھے ۔مگر آجکل کے ماحول کو دیکھتے ہوئے ماں پر زیادہ ذمہ داری ھے تو اسے زیادہ برداشت کا مظاہرہ کرنا پرے گا بچے کی چھوٹی چھوٹی غلطی کوتاہی پر ماں کا غصے میں آ جانا ،بے جا اور ھر وقت بچے کو ڈانٹتے رہنا ماں اور بچے کے درمیان دوری کا سبب بنتا ہے ۔بچے کی غلطی پر اسے پیار سے سمجھایا جائے، درگزر سے کام لیا جائے اس طرح بچے میں بھی یہ سب خصوصیات پیدا ہوں گی۔

عدم توجہ

آجکل کی ماں کی مصروفیات بہت بڑھ گئی ہیں ۔گھر کی ذمے داری کے ساتھ ساتھ زیادہ تر عورتیں نوکری بھی کر رہی ہیں۔جو نوکری نہیں کررہی وہ موبائل پر سوشل ایپ پر وقت گزار رہی ھیں ایسے میں سب سے زیادہ نظر انداز بچہ ہو رہا ہے ماں بچے کے ساتھ بہت کم وقت گزار رہی ھے اور اگر موبائل دیکھتے وقت بچہ کسی ضروری کام سے بھی بلائے تو ماں اسے اپنے پسندیدہ پروگرام میں خلل ڈالنے پر بری طرح سے جھڑک دیتی ھے جس کی وجہ سے بچے ماں سے باتیں کرنا چھوڑ دیں گے اور ان میں خود غرضی اور بے حسی جیسی خصلتیں پروان چڑھیں گی

ذیادہ پیسہ کمانے کی طرف بڑھتا رجحان

آج کل کے ماں باپ کا رجحان ذیادہ پیسا کمانے کی طرف ہو گیا ہے تا کہ وہ اپنے بچوں کو تمام سہولیات دے سکیں ۔اور اسی مقصد کے حصول کے لیے ماں اور باپ دونوں مل کر پیسہ کما رہے ھیں مگر اس سب میں بچوں جس اہم چیز سے محروم رہ گئے ہیں وہ ہے تربیت ۔بچوں کو سہولیات تو مل رہی ہیں مگر تربیت نہیں ۔کیا ہے یہ تربیت ۔۔غلط صحیح کی تمیز ،حلال حرام کا فرق ،بڑوں کا احترام،احساس،تحمل،بردباری اور ایسی ہی بہت سی اقدار ۔
اس بدلتے دور کے ساتھ ساتھ مسائل بھی کی نوعیت بھی بدل گئی ہے انٹرنیٹ کی وجہ سے ایسے مسائل نے جنم لے لیا ھے کہ بچوں کا گمراہ ہونا بہت آسان ہو گیا ہے۔اس وقت میں بچوں کو تربیت کی خاص ضرورت ہے تا کہ وہ ان سب مسائل سے نمٹ کر ایک اچھے انسان بن سکیں۔
آ ج  کی ماں اور بچوں کی تربیت -بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

naat sharif in urdu- urdu naat- naat e rasool- نعت رسول مقبول-اردو نعت

naat sharif in urdu - urdu naat- naat e rasool-  نعت رسول مقبول-اردو نعت  اردو نعت جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوارکا عالم کیا ہو گا  ہر کوئی...